کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر محمد یونس کاسی ساتھیوں سمیت پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر کہلا تی تھی لیکن 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی24 سے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیاگیاجس سے دلبرداشتہ ہو کر ساتھیوںسمیت پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دئے رہا ہوں،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوںکی مشاورت سے طےکرینگے۔