• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف،مریم کی آج آمد،گرفتاریاں بند کریں،وقت ایک سا نہیں رہتا ،شہباز شریف،باپ بیٹی سزا یافتہ ہیں گرفتار کرینگے،چیئرمین نیب ،نگراں حکومت

نواز شریف،مریم کی آج آمد،گرفتاریاں بند کریں،وقت ایک سا نہیں رہتا ،شہباز شریف،باپ بیٹی سزا یافتہ ہیں گرفتار کرینگے،چیئرمین نیب ،نگراں حکومت

لندن ؍لاہور(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوکر آج پاکستان پہنچیں گے۔ سابق وزیراعظم کا بذریعہ ابوظہبی جمعہ کی شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ۔ روانگی سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کو کہا ہے جبر کے ماحول کا بہادری سے سامنا کرو لیکن بچے تو بچے ہوتے ہیں، بڑے بھی ہوں تو بھی ان کیلئے خیرباد کہنا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم و زیادتی اور گرفتاریاں روک دیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب ہماری حکومت آئے گی تو آپ کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس، نگراں وزیراعلیٰ اور دیگر کی ہدایت پر ہمارے کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے اور یہ گرفتاریاں انتخابات سے قبل دھاندلی ہے، مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ذمے دار کان کھول کر سن لیں، وقت ایک سا نہیں رہتا، جتنی دھاندلی کرلیں ہم 25 جولائی کا انتخاب جیت رہے ہیں، دال میں کچھ تو کالا ہے جب کہ عمران خان لاہور میں جلسہ کر رہے ہیں اور ہمارے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔

تازہ ترین