اسلام آباد ( آن لائن ) سرکاری ٹی وی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی کوریج پر پابندی لگا دی، مجرم نواز شریف کے حوالے سے کسی پروگرام اور ٹاک شوز میں بات چیت یا تبصرہ نہیں کیا جا سکے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے بیانات، ٹاک شوز اور دیگر پروگرام پر پابندی لگا دی ہے اور سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنے تمام متعلقہ اسٹاف کو آگاہ کیا ہے کہ مجرم کے پیڈ اشتہارات بھی سرکاری ٹی وی پر نشر نہ کیے جائیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔