• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال ورلڈ کپ کے صرف دومیچز باقی،تمام ٹکٹس فروخت

ماسکو( نمائندہ خصوصی/ جنگ نیوز) فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ ماسکو کے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اب مکمل سناٹا ہے۔ منافع خور سیمی فائنل سے پہلے ہیٹکٹ بلیک کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے تھے لیکنپھر فیفا کی کارروائی کے بعد محتاط ہوگئے اور چھپ چھپا کے باقی ماندہ ٹکٹ فروخت کئے۔ فرانس اور کروشیاکے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل اتوار کو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور فرانس کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں سے بھی شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔امکان ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ہونےوالے انگلینڈ اور بیلجیم کے تیسرے میچ کے بعد بھی شائقین کی بڑی تعداد ماسکو پہنچے گی۔ دریں اثنا فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی کروشین ٹیم کے پرستار پرجوش اور فیصلہ کن میچ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔ کروشین ٹیم فینز کلب کے مطابق اندازاً 10 سے 15 ہزار کروشین فائنل کیلئے ماسکو کا رخ کریں گے۔ اس بارے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ دیکھنے کیلئے ہمیں لاکھوں درخواست موصول ہوئی ہیں لیکن سب کو منظور نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین