• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز،مریم کی لاہور آمد،ن لیگ کے حامی ائیر لیگ کے عہدیداروں کو فوری طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا

لاہور(نیوز رپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی آمد سے قبل ہی پی آئی اے میں موجود نواز شریف کی حامی ائیر لیگ کے عہدیداروں کو فوری طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز کی نجی ائر لائن کی پرواز سے لاہور واپسی پر ائر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔جبکہ ائر پورٹ مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ ائر لیگ کے عہدیداروں کو ڈیوٹی سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ پیپلز یونٹی کے حامی ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا ۔اور سول ایوی ایشن کے ملازمین کی ڈیوٹی روسٹر میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے نائٹ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو صبح دس بجے تک روکا گیا۔ا ور دوپہر دو بجے سے رات آٹھ بجے ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو صبح دس بجے بلا یا گیا تھا ۔جبکہ ائر ہورٹ مینجر کی سربراہی میں تمام ملازمین کی حاضری اور انتظات کا جائز ہ لیا گیا۔ائر پورٹ اپرن پر ڈیوٹی دینے والے تمام اسٹاف کے موبائل فونز بھی جمع کر لیے گئے تھے۔اے ایس ایف کی جانب سے تمام سیکورٹی پاسز بھی منسوخ کردیے گئے تھے اور گزشتہ روز کسی کو بھی پروٹوکول نہ دیاگیا۔
تازہ ترین