• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری نہ ہونےکے باعث برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا،شمشاد اختر

سرمایہ کاری نہ ہونےکے باعث برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا،شمشاد اختر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے ۔ہمیں سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ہے۔تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے ۔ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں ۔آبادی کا بہت کم حصہ ٹیکس ادا کرتا ہے، آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے،ہمیں 6 مہینوں کے زرمبادلہ ذخائر سے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی توقعات بڑھی ہیں، اس سے شرح سود بڑھے گے، عالمی مارکیٹس سے بھی مسائل منتقل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ معاشی نمو اس سال 5.8 رہنے کی توقع ہے۔دوہرے خسارے کا قلیل مدتی حل نکالاجاتاہے،مستقل حل نہیں نکالاجاتا ہے ۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے ترقی کررہے ہیں۔ انویسمنٹ طلب 15.6 فیصد ہے، اسے دوگنا ہونا چاہیے۔ طلب کا دباؤ سپلائی سے بڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں۔آبادی کا بہت کم حصہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔ آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے۔ مالی سال 18-2017 میں بیرونی خدشات اپنی بلند ترین سطح پر رہے۔

تازہ ترین