• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم جماعتوں کو الیکشن کی اجازت قابل مذمت ہے، عوامی ورکرز پارٹی

لیڈز( پ ر)عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے رہنماؤں پرویز فتح، پروفیسر محسن ذوالفقار، ذاکر حسین ایڈووکیٹ، انیس زیدی، احمد نظامی، رشید احمد، صغیر احمد، چوہدری نظر حسین، محمد ضمیر بٹ، محمد سعید، طاہر شاہ،لالہ محمد یونس اورپروفیسر غیبی حسین نے پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر، جمہوری اور سیکولر سیاسی جماعتوں کے سیاسی جلسوں پر دہشت گرد حملے اور بے گناہ شہریوں وسیاسی کارکنوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریاست اور ریاستی اداروں کی بے حسی کی مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عبوری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو الیکشن کی اجازت دینے اور مہم چلانے کی بھی مذمت کرتے ہیںجس کا مقصد صرف اور صرف ملک میں غیر سیاسی ماحول اور غیر جمہوری رویوں کی پرورش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور شہید بشیر بلور کے بیٹے بیرسٹر ہارون بلور کے انتخابی جلسے کے موقع پر دہشت گرد حملہ ہوا اور ہارون بلور اپنے بہت سے ساتھی کارکنوں سمیت شہید ہوگئے۔ ریاست اور ریاستی اداروں نے مذمت کے علاوہ کیا اقدامات کیے جن سے آئندہ ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔
تازہ ترین