ماسکو(نمائندہ خصوصی) میونائر اور ہیزر ڈ کی شاندار کارکرد گی کی بدولت بلجیم نے انگلینڈ کو 2-0 کی شکست دیکر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں برانز میڈل حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران بلجیم کے کھلاڑی مکمل چھائے رہے ، بلجیم نے انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی گول کرنے کی کوشش کی لیکن بلجیم کے گول کیپر اپنے گول کا کامیاب دفاع کیا۔ بلجیم اور انگلینڈ کی ٹیم گروپ جی میں ساتھ تھیں ،جہاں بلجیم نے اسے میچ میں شکست اور تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی شکست سے دوچار کیا۔ انگلینڈ کے ایک جبکہ بلجیم کو دو کھلاڑیوں کو یلوکارڈ کا سامنا کرناپڑا۔ میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا اور چوتھے منٹ میں بلجیم نے خوبصورت گول کرکے میچ میں برتری حاصل کی جسے دوسرے ہاف میں ہزارڈ نے ڈبل کیا۔سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ ابتداء سے ہی تیز رفتار رہا اور چوتھے منٹ میں بلجیم نے کمبائنڈ مووکے ذریعے انگلینڈ کے گول پر حملہ کیا۔ چادلی کے خوبصورت پاس پر تھامس میونائر نے گیند کو جال میں دال کراپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتر ی دلا دی۔ دسویں منٹ میں انگلینڈ کو میچ برابر کرنے کا موقع ملا لیکن بلجیم کے گول کیپر نے اسے ناکام بنایا۔ میچ کے پہلے ہاف میں بلجیم کو ایک صفر کی برتری رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی بلجیم نے انگلینڈ پر دبائو برقرار رکھا ۔ بلجیم کا دوسرا گول میچ کے 82 ویں منٹ میں ہیزرڈنے کیا۔ بلجیم کی ٹیم تھیبائوس کورٹوائز (گول کیپر)، ٹوبے ایلڈرویرلڈ،ونسنٹ کمپانی، جان ورٹونگھین، ایگزل وٹسل، کیون ڈی بروائنی، رومیلولوکاکو، ایڈن ہیزرڈ (کپتان)، تھامس میونائر، یوری تائی لیمنزاور ناسرچاڈلی پر جبکہ انگلینڈ کی ٹیم جورڈن پکفورڈ، ڈینی روز، ایرک ڈائر، جون اسٹونز، ہیری میگوائر، ہیری کین(کپتان) ، رحیم اسٹرلنگ، کائرن ٹریپائر، فل جونز، فابیان ڈیلپ، اور روبن لوفٹس چیک پر مشتمل تھی۔