• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن عمل کی بحالی کیلئے سوڈان پر پابندی عائد کر دی گئی ، سلامتی کونسل

اشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن عمل دوبارہ بحال کرنے کے لئے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ امریکا کی جانب سے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد پیش کی گئی تھی ۔ قرارداد کے حق میں 9 ووٹ ملے جبکہ 6 رکن ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے قرارداد کی منظوری ناگزیر تھی ۔ اقوام متحدہ میں جنوبی سوڈان کے سفیر اکیو بون مالوال نے سلامتی کونسل میں کہا کہ قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا اور یہ اقدام ان تنظیموں کی مکمل ناکامی ہے جو جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنا چاہتی ہیں۔
تازہ ترین