اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نےکہاہے کہ شہبازشریف نے ایئرپورٹ نہیں جاناتھا،مال روڈ پر ڈرامہ کرتے رہے، مستونگ بلوچستان میں انتخابی ریلی میں شریک بےگناہ لوگ خاک و خون میں لت پت پڑے دم توڑ رہے تھےاورلاہور میں شہبازشریف ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو قانون شکنی پراکسا رہے تھے۔ وہ گجرات کے مختلف وفود سے گفتگو،بڑے اجتماع سے خطاب اور میڈیاسےگفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کو ایئرپورٹ جاناتھانہ گئے، لوہاری اورمال روڈ پر ڈرامہ کرتے رہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ انتخابی جلسوں میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، ہم بلور اور رئیسانی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہانوازشریف اورشہبازشریف نے کون سا کارنامہ سرانجام دیا تھا جو عوام ان کیلئے باہر نکلتے،سزا یافتہ مجرم لاہور ایئرپورٹ پہنچ رہا تھا جس کی گرفتاری مطلوب تھی اس کااستقبال کیسا،یہ کیسا مذاق ہےخود ووٹر کو عزت نہ دینے والے کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو ۔