• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سانحہ مستونگ، عمران خان کی کوئٹہ آمد

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کےخاندان سے اظہارتعزیت کریں گے ۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نعیم الحق،فیصل جاوید خان،عون چودھری اوردیگررفقا بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

مستونگ اور بنوں دھماکوں پرملک بھرمیں سوگ کا سماں ہے جبکہ بلوچستان حکومت کے تحت سوگ کا دوسرا دن، اسی سلسلے میں قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔

نگراں وزیراعظم ناصرالملک بھی ساراوان ہاؤس پہنچے اورکوئٹہ میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کےاہل خانہ سےتعزیت کی۔

ناصر الملک نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کےزخمیوں کی بھی عیادت کی۔ ان کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوروزیراعلی بلوچستان علاء الدین مری بھی تھے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بھی  مستونگ دھماکے کےشہدا کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرنےکوئٹہ روانہ ہوگئے ۔

انہوں نے مستونگ دھماکے کے سوگ میں آج سوات کا جلسہ منسوخ کردیا ، کل سوات کے علاقے منگلور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد بھی تعزیت کےلیے بلورہاؤس پہنچا جہاں بلور خاندان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ایم کیوایم کے وفد میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،بیرسٹرسیف اور دیگرشامل ہیں ۔

تازہ ترین