پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےکہا ہے کہ پینے کے لیے صاف پانی نہ ملنے کے باعث لوگ مر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے ایک بیان میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کی شدید کمی ہے جس کو دور کرنے کے لیے سب ہی مدد کر رہے ہیں اور میں بھی اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی فائٹ جیتنے کے بعد پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے مزید رقم بھی عطیہ کریں گے تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا پایا جاسکے۔