کراچی (نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا، بلاول کے اپنے والد کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔ وہ غریب کی طاقت ہے اس سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں،کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں۔انہوں نے بلاول کے حوالے سے سوال پر جواب میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے اہم اعلان کرینگے متحدہ مجلس عمل ایک اتحاد ہے جو مستقبل کا روشن پروگرام دینگے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو الیکشن میں میڈی کو ازاد اور بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو 25 سال سے محروم اور مکینوں کو یر غمال بنائے رکھا اب ایسا نہیں ہو گا عالمی شازشوں کو شکت دینگے اب قوم ماموں چاچوں کی بجائے اسلامی نظام کو ترجیحی دیگی۔