• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ، اسکوٹر شاپ سے لاکھوں مالیت کی بائیکس چوری


فرانس میں فیفا ورلڈ کپ 2018کی جیت کا جشن جہاں بھرپور طریقے سے منایا گیا وہیں چوروں نے بھی موقع سے فائدہ اُٹھا یا اور لوٹ مار کی ۔

فرانس کے دارلاحکومت پیرس میں ایک طرف جہاں آتش بازی اور ہلہ گلہ کر کے جشن منایا گیا وہیں چوروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اسکوٹر شاپ کا شیشہ توڑا اور لاکھوں مالیت کی بائیکس و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور چوروں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین