• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فٹ بال کپ آن ریکارڈ:فائنل کا پہلا ’’اون گول‘‘

کراچی (عبدالحفیظ نوری) ورلڈ فٹ بال کپ2018 دلچسپ اور انوکھے واقعات سے بھرپور رہا۔ فرانس 1998ء کے بعد دوسری بار ورلڈ کپ کا فاتح رہا۔ اپنا پہلا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی کروشیا کی ٹیم سے متنازع فیصلوں، ورلڈ کپ فائنل کے پہلے اون گول اور1958میں برازیل کے پیلے کے بعد پہلے نوعمر گول اسکورر (فرانس کے19سالہ کائلین ایمباپے) سے عبارت رہا۔ فرانس نے کروشیا کو4-2گول سے شکست دی جو1998ء کے بعد دو سے زائد گول کے ساتھ فیصلہ کن پہلا فائنل ہے۔ جب فرانس نے برازیل کو صفر۔3گول سے ہرایا تھا۔ 2018ء کے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 169 گول بنے جو گزشتہ برازیل میں ورلڈ کپ اور فرانس میں 1998ء کے ورلڈ کپ سے دو گول کم ہیں۔فائنل میں ریفری نے اسسسٹم کی مدد سے فرانس کے حق میں پنالٹی کک دی جب فرانس کے سیموئل امیٹٹی نے گیند کروشیا کے ایوان پیریسچ کی طرف اچھال دی جو اس کے ہاتھ سے جا ٹکرائی لیکن ریفری نیٹرپٹانا نے طویل بحث کے بعد وی اے آر کی مدد لی اور پنالٹی کک دے دی جس پر گریزمین نے گول کر دیا لیکن ایلن شیئرر اور فرڈیننڈ جیسے ماہر کا کہنا تھا کہ وہ دانستہ ہینڈ بال نہیں تھا لہٰذا پنالٹی کک کا جواز نہیں بنتا ۔ گریزمین کا گول ٹورنامنٹ کی22 ویں پنالٹی کک پر ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ29 ویں اسپاٹ کک تھی جو1966ء کے بعد جب سے ریکارڈ رکھے جا رہے ہیں، دی جانے والی سب سے زیادہ پنالٹی ککس ہیں۔ یہ ’’اون گولز‘‘ کا بھی ورلڈ کپ رہا جس میں12اون گول ہوئے اور پہلی بار ایک فائنل میں بھی ہوا۔
تازہ ترین