• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس میں بری ہونیوالا ملزم رفاقت حسین سی ٹی ڈی تحویل میں ہے، لاپتہ ہونے کیخلاف رٹ خارج

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)بینظیر قتل کیس میں بری ہو نے والے ملزم رفاقت حسین کے کوٹ لکھپت جیل لاہور سےلاپتہ ہو نے کیخلاف رٹ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سی ٹی ڈی راولپنڈی کی جانب سےاپنی تحویل میں لینے کے جواب کے بعد خارج کردی۔ رفاقت کے لاپتہ ہو نے کی درخواست اس کے والد صابر حسین نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر کی گئی تھی۔جس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔عدالت نے آر پی او راولپنڈی اور ایس پی سی ٹی ڈی سے جواب طلب کررکھا تھا۔سی ٹی ڈی نے پیر کو جواب داخل کرایا کہ ملزم رفاقت ہماری تحویل میں ہے جسے 2007 کے مقدمہ نمبر 67میں گرفتار کیا گیاہے ۔ ملزم کا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا ہےجس کے بعد عدالت عالیہ نے رٹ خارج کردی۔
تازہ ترین