ملتان(نمائندہ جنگ) تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں واقع گلشن مارکیٹ کے نزدیک ریستوران کی بیس منٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ریستوران مالک کے بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ،بیسمنٹ میں کولڈ سٹوریج تھا‘امونیا لیکیج سےدھماکاہوا‘قریبی عمارتیں بھی متاثر ‘کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں،دھمکا اتنا شدید تھا کہ نزدیک واقع میپکو کی بلڈنگ اور ایک کوٹھی کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں دھماکے کی آواز نے چاروں طرف دہشت پھیلا دی اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ،ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیم، بم ڈسپوزل سکواڈ، سول ڈیفنس کے ادارے موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق یہ دھماکا کولڈ سٹوریج میں موجود چلر پھٹنےاور امونیا گیس کے اخراج کے باعث ہوا ہے زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 6 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تفصیل کے مطابق گلشن مارکیٹ کے نزدیک واقع ریستوران نے بیسمنٹ میں کولڈ سٹوریج بنا رکھا ہے جہاں پر چکن اور گوشت سٹور کیا جا تا ہے جس میں اچانک امونیا گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہو گیا دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس نے ارد گرد کی عمارتوں کی دیواریں بھی توڑ دیں اور عمارتیں ٹوٹ گئیں جبکہ تہہ خانے سے نکلنے والی آگ نے ڈائننگ ہال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں کھانا کھانے کیلئے آنے والے29 افراد اور ایک بچہ جھلس گیا، جن میں سے بچے سمیت تین افراد دم توڑ گئے دھماکے کی آواز دوردور تک سنی گئی دھماکے سے ریستوران میں موجود لوگوں کی چیخ و پکار سے آسمان کانپ گیا اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی عمارت کی تلاشی لی گئی مگر کہیں بھی دھماکا خیز مواد یا بال بیرنگ کے شواہد نہ مل سکے ہیں، دوسری جانب انتظامیہ نے عمارت گرانے کا کام شروع کر دیا ہے انتظامیہ کے مطابق یہ عمارت اب قابل استعمال نہیں رہی ہے جبکہ ساتھ موجود میپکو اور ایک کوٹھی بھی خالی کروا لی گئی ہے یہ ریستوران مکھن شاہ کی ملکیت تھی جس کے دو بیٹے تھے جن میں سے تین سالہ عمار شاہ بھی ہوٹل میں موجود تھا اور جھلسنے سے جاں بحق ہو گیا۔