• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،مخالف کے گھرپردستی بموں سے حملہ ،فائرنگ

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے گھر پر دستی بموں سے حملہ کردیا ۔ہریانہ بالا کے رہائشی اکرام اللہ خان ولد کریم اللہ خان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب تین بجے وہ گھر کے گیٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے سکرین کے ذریعے باہر کا جائزہ لے رہا تھا اس دوران ملزمان فاروق ٗ اصغر پسران عنایت اللہ ٗ داد محمد ولد خیر محمد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آیا جنہوں نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کرحملہ کردیا دستی بم کے دھماکہ سے مکان کو جزوی نقصان پہنچاتاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین