• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کانفرنس کے دوران پیوٹن کا ٹرمپ کو فٹ بال کا تحفہ


دنیا بھر میں سربراہان مملکت خیر سگالی کے طور پرایک دوسرے کوتحفے تحائف پیش کرتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک تحفہ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی ملا جس نے ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

پریس کانفرنس کے دوران پیوٹن کا ٹرمپ کو فٹ بال کا تحفہ

فن لینڈ کے دار الحکومت ہیلسنکی میں روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کو فٹ بال کاتحفہ دیتے ہوئے ذومعنی جملہ کہا کہ اب بال ٹرمپ کی طرف ہے۔

امریکی صدر نے اس تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فٹ بال اپنی اہلیہ ملینیا کی طرف اْچھال دی۔

تازہ ترین