فیصل آباد(نمائندہ جنگ) سابق صوبائی وزیر قانون وامیدوار این اے106 رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ملک بھر میں عبرت ناک شکست ہو گی ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ اور عدالتی فیصلوں کااحترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف نے گرفتاری دے کر اپنی سچائی ثابت کر دی ہے ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ غلط اور بے بنیاد ہیں، انشاء اللہ وہ ان تمام کیسز میں سرخرو ہونگے آئندہ ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا انتخابات میں تحریک انصاف کو ملک بھر میں عبرت ناک شکست ہو گی ۔