لاہور،پسرور(مانیٹر نگ سیل ،پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی نظریے کا نہیں ابن الوقت ٹولے کانام ہے نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتاعمران نیازی 5 سال کنٹینر پر چڑھ کے شہباز شریف کے خلاف الزامات لگاتارہاہے ، پسرور شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت وعدوں کی پکی اور کال کی سچی ہے،لوڈ شیڈنگ سے لے کر اقتصادی راہداری تک ہر وعدہ پورا کیا لیکن عمران خان 5برسوں سے جھوٹ بول کر عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔حمزہ شہباز نےکہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان میاں نوازشریف کے سیاسی ویژن اور میاں شہباز شریف کی عملی صلاحیتوں کا قائل ہے۔