خیرپور(غلام عباس بھنبھرو/ بیورورپورٹ)خیرپو رمیں عباسی کلہوڑا برادریوں کے سردار حاجی منور علی عباسی کے جی ڈی اے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے پر این اے 208 اور این اے 210کی سیاسی صورتحال دلچسپ اور ڈرامائی ہو گئی تفصیلات کے مطابق عباسی کلہوڑا برادریوں کے سردار حاجی منور علی عباسی کی جانب سے خیرپور میں جی ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے پر قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 208این اے 210صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 26پی ایس 27پی ایس 28پی ایس 29پی ایس 30پی ایس 31اور پی ایس 32 کی سیاسی صورتحال بڑی دلچسپ اور ڈرامائی ہو گئی ہے سردار حاجی منور علی عباسی کے بیٹے معظم علی عباسی لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ان کی بیٹی ندا کھوڑو کے ساتھ جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں حاجی منور علی عباسی ماضی میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے قریب رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل وہ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر کے پیپلزپارٹی سے الگ ہو گئے حاجی منور علی عباسی سندھ کی عباسی اور کلہوڑا برادریوں کے سردار ہونے کے باعث ان کا سندھ بھر میں بڑا اثر و رسوخ ہے سیاسی ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے چند روز قبل سردار حاجی منور علی عباسی کو کراچی بلا کر ان کو سندھ میں جی ڈی اے کے امیدواروں کی مدد کرنے کے لیے کہا تھا جس پر انہوں نے دوروز تک اپنے بیٹے معظم عباسی کے ہمراہ خیرپور ضلع کا دورہ کیا اپنےدورے کے دوران انہوں نے گلو سیال ،پھلو ،پریالو ،کنگری،کوٹ ڈیجی ،احمد پور،صدر جی بھٹیوں ،رپڑی،کھوڑا،گاڑھی موری، سگیوں اور دیگر علاقوں میں جلسے کئے اورعباسی کلہوڑا برادریوں کے ووٹروں کو جی ڈی اے کے امیدواروں سید غوث علی شاہ ،پیر صدر الدین شاہ راشدی،پیر کاظم علی شاہ لکیاری، لالا عبدالغفار شیخ ،میر شاہنواز تالپور ،پیر معشوق علی شاہ ،ڈاکٹر رفیق بھانبھن ،غلام رسول سہتو،پیر محمد اسماعیل شاہ اور پیر محمد راشد شاہ کو ووٹ دینے کی ہدایات دیں جلسوں سے خطاب کر تے ہوئےسردار حاجی منور علی عباسی اور معظم علی عباسی نے کہاکہ حالات بڑے انقلاب کی طرف جا رہے ہیں سندھ کا سیاسی ما حو ل بدل چکا ہے۔