• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اب روبوٹ فلموں کے خطرناک اسٹنٹ بھی انجام دیں گے

ڈزنی نے حال ہی میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے،جو فلموں میں خطر نا ک اسٹنٹ کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔یہ ہوا میں انسانوں کی طرح قلا بازی بھی کھا سکتا ہے۔ماہرین کی جانب سے اس کو ’’اسٹک مین ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ماہرین نے اس کو مختلف کر داروں میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اسٹک مین اورنز لائٹ ایئر کی جگہ بھی لےسکے گا۔ ڈزنی تھیم پارک میں یہ روبوٹ مختلف کرتب دکھانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس روبوٹ کو انٹرایکٹو اور پھرتیلا بنا کر اس سے چھلانگیں لگانے اور ہوا میں اڑنے جیسے کرتب بھی دکھائے جائیں گے ،جس کے بعد فنکاروں اور اسٹنٹ کرداروں کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ماہرین نے اس روبوٹ کو مزید انسانی روپ دینے پر کام شروع کیا ہے۔ اس پر جدید الیکٹرانکس سینسر، ایسیلیرومیٹر، جائرواسکوپس اور لیزر رینج فائنڈرز لگائے گئے ہیں۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے پیٹ اور کمر کے بل بھی گرسکتا ہے اور ہوا میں مختلف طرح کے پوز بھی دیتا ہے۔ ماہرین نے اسے تفریح کے لحاظ سے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔

تازہ ترین