• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج کا دن کیسا رہےگا - Daily horoscope in urdu

برج جدی

برج جدی کے حامل افراد اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں ،معاملات کو تحمل مزاجی سے سنیں،حقیقی تصویر دکھانے والوں کو دشمن نہ سمجھیں جذبات کا اظہار بہت سی چیزوں کا نگل جاتا ہے۔گاڑی چلانے والے خاص طورپر محتاط رہیں،غیر محتاط رویہ حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔غیر ضروری اخراجات آپ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

برج دلو

اچانک خوشخبری مل سکتی،بحث و تکرار سے بچیں ،حکمت سے کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں۔گھر کے ماحول کو اچھا رکھنے کیلئے اطراف کا بھی جائزہ لیں۔مالی نقصان سے بچنے کیلئے معاملات کو سمجھیں،ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے تیکنکی مہارت کا حصول ضروری ہے۔

برج حوت

اپنی حدود کا تعین کریں ،اپنے کام کی اہمیت سے دوسروں کو آگاہ کریں،کام کے اضافی بوجھ سے بچیں ،کام کی زیادتی چڑچڑا پن کا باعث بن سکتا ہے جس سے آپ کا سراسر نقصان ہے۔الجھن کا شکار نہ ہوں کام کی ٹھان لیں اور اسے پائے تکمیل تک پہنچائیں ۔سب کچھ قسمت کی سپرد نہ کریں۔غیر ضروری سوچ کا شکار نہ ہوں ۔

برج حمل

سارے کام حسب منشاء نہیں ہوتے،کچھ معاملات آپ کے خلاف بھی جاتے ہیں ۔حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کریں ،تذبذب یا ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں ۔قریبی دوستوں کے سامنے اپنی مشکلات رکھیں اور ان کی رائے کو بھی مد نظر رکھیں۔ دل شکنی ہمدردوں کی دوری کا باعث بن سکتی ۔

برج ثور

اپنا قصور دوسروں کے سر نہ تھوپیں،ذمہ دار ی کا مظاہرہ کریںاور اپنی رائے کسی پر مسلط نہ کریں۔مالی مسائل سے چھٹکارے کا موقع قریب ہے،منصوبہ بندی فائدہ مند ہو سکتی ہے،خدشات کا شکار نہ ہوں ،معاملات کوبگڑنے سے بچائیں جس کی آپ کے پاس بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

برج جوزا

حالات حاضرہ سے آگاہی بہت ضروری ہے ،خود بھی آگاہ رہیں اور دوسروں کو بھی معلومات فراہم کریں ۔ غلط فہمیوں سے بچنے کیلئے ٹکرائوسے بچیں،الزام تراشیاں آپ کی شخصیت مسخ کر سکتی ہے۔جارحانہ رویہ صورت حال کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔شرکت داری میں پیسہ لگانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

برج سرطان

جذباتیت ذہنی تنائو کا سبب بن سکتی ہےحتی الامکان جذبات ی اظہار سے بچیں،پر سکون رہیں ،تحمل مزاجی تلخی سے بچاتی ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔تحمل مزاجی سے دل کی بھڑاس نکالیں الفاظ کے چنائو میںمحتاط رہیں ۔ذہنی دبائو سے نکلنے کی کوشش میں مزید تنائو کا شکار نہ ہوں۔

برج اسد

غصہ اچھی علامت نہیں،نقصان کاباعث ہےاس پر قابو پائیںبصورت دیگر اس کے نقصانات سے آپ خود بھی بخوبی آگاہ ہیں۔اچانک کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے تاہم کاروباری معاملات پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔دوست یا قریبی رشتہ دار سے مدد مل سکتی ہے۔

برج سنبلہ

خطرات مول لینے سے بچیں غیر معمولی ردعمل سامنے آسکتا ہے۔خیالات کو مثبت رکھیں منفی خیالات مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔سرمایہ کاری میں احتیاط سے کام لیں متوقع نتائج کا حصول مشکل ہے۔واضح لائحہ عمل اختیار کریں ،کنفیوژن پیچیدہ صورت حال کا باعث بن سکتی ہے۔

برج میزان

آپ صلاحیت کے حامل ہیں ،اپنی صلاحیتوںپر اعتماد کریں اور دوستوں رشتہ داروں میں پیدا غلط فہمیوں کو دور کریں،صبر کا دامن نہ چھوڑیں ،پریشانیاں وقتی ہیں جو جلد دور ہو جائیں گی۔تنازعات سے دور رہیں ،قانونی مشکلات میں الجھنے بچیں،پر سکون رہیں۔

برج عقرب

آپ آگے بڑھنے کے لئے اچھی سوچ کے حامل اور درست سمت سے بھی آگاہ ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پس منظر کے بہت سے معاملات سے آپ نا واقف ہیں جومشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔آپ کی کامیابی خاندان اور دوستوں میں پزیرائی کا باعث ہے اس پزیرائی کو حکمت سے اپنے کاروباری فائدے کیلئے استعمال کریں ۔

برج قوس

حقیقت پسندی فیصلے کرنے میں مددگار ہے، اثرو رسوخ کے حامل افراد بھی کاروبار میںآپ کے شراکت دار بن سکتے ہیں تاہم آپ کی صلاحیت کو وہ تحریک نہیں مل سکے گی جتنی آپ صلاحیت کے حامل ہیں ۔مشکلات کو آپنے اوپر مسلط نہ کریں ۔

تازہ ترین