• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

پریانکا چوپڑا نےسالگرہ لندن میں نک جونس کے ساتھ منائی


مبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ لندن میں اپنے بوائے فرینڈ امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ منائی۔

پریانکا چوپڑا نےسالگرہ لندن میں نک جونس کے ساتھ منائی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا 18جولائی 1982ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی 36 ویں سالگرہ نک جونس کے ساتھ منائی۔

پریانکا چوپڑا نےسالگرہ لندن میں نک جونس کے ساتھ منائی

انہوں نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کے کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جبکہ اس موقع پر نک جونس کی فیملی جن میں ان کے دو بھائی اور صوفی ٹرنر نے بھی شرکت کی۔

پریانکا چوپڑا نےسالگرہ لندن میں نک جونس کے ساتھ منائی

انہوں نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جان رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ ان کے لئے ایک اچھا تجربہ ہے۔

پریانکا چوپڑا نےسالگرہ لندن میں نک جونس کے ساتھ منائی

پریانکا چوپڑا نے2000ءمیں مس ورلڈ کا اعزاز جیتا، انہوں نے 2003ءمیں فلم ”دا ہیرو: لو سٹوری آف اے سپائے“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے 2003ءمیں فلم ”انداز “ اور 2004ء میں ”مجھ سے شادی کرو گی“ سے مقبولیت حاصل کی، ان کی دیگر معروف فلموں میں ”کرش“، ”ڈان“، ”برفی“، ”کرش 3 “، ”ڈان 2“، ”باجی راؤ مستانی“ اور غنڈے شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا نےسالگرہ لندن میں نک جونس کے ساتھ منائی

انہوں نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہولی وڈ میں بھی نام کیا جن میں تھرلر سیریز ”کوانٹیکو“ جبکہ فلموں میں ”از ناٹ اٹ رومینٹک“ اور ”اے کڈ لائیک جیک“ شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین