• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کی پولیس چھاپوں کے خلاف احتجاجی ریلی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایل پی جی گیس فر وخت کر نے والے دکانداروں اور ایل پی جی استعمال کرنے والے ڈرائیوروں نے پولیس کی جانب سے ایل پی جی کی دکانوں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف نیا پل سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے گذرتی ہو ئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی جہا ںاپو لیس کے خلاف مظاہرہ اورنعر ے بازی کی۔ اس موقع پرمظاہریں نے بتا یا کہ حیدرآباد پولیس بلاجواز ایل پی جی کی دکانوں پر چڑھائی کرکے دکانیں بند کررہی ہے اور دکانداروں کو گرفتار کرکے ایل پی جی کی دکا نیں شہر سے با ہر منتقل کر نے کیلئے دبا ؤ ڈ ال ر ہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شہر ی آبادی کیلئے خطرہ بننے والے بڑ ے بڑ ے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن کو شہر ی آبادی سے با ہر منتقل کیا جا ئے اور ایل پی جی گیس کا کاروبار کر نے والے دکانداروں کو تحفظ فر اہم کر کے درج کئے جانے والےمقدمات ختم کیے جائیں۔
تازہ ترین