• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ21گر کرتباہ ،پائلٹ بھی ہلاک

شملہ(ایجنسیاں ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کانگڑا میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ مگ21گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ کی موت ہوگئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو شاید طیارے میں تکنیکی خرابی کا علم ہوگیا تھا اس لئے اس نے طیارہ تباہ ہونے سے قبل ہی پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی ہو بعد میں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی،فضائیہ کا طیارہ پنجاب کے پٹھان کوٹ سے آرہا تھا جو ہماچل پردیش کے کانگڑا کے جوالی گائوں میں حادثے کا شکار ہوگیا۔واضح رہے کہ ستمبر 2016ء میں بھی مگ 21راجستھان کے باڑمیر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا تاہم دونوں پائلٹ پیراشوٹ سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
تازہ ترین