• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان،تحریک انصاف ،ن لیگ ،پیپلز پارٹی کے درمیان دلچسپ دنگل

گو جر خان(احمد نواز کھو کھر)تحصیل گو جر خان قومی اسمبلی کے ایک حلقہ این اے58اور صو بائی اسمبلی کے دو حلقوںپی پی 8اورپی پی 9پر مشتمل ہے،یہاں تین بڑی جماعتوں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 58سے تحریک انصاف کے چو ہدری محمد عظیم،مسلم لیگ ن کے را جہ جا وید اخلاص،پی پی پی کے را جہ پر ویز اشرف ،تحریک لبیک پا کستان کے حاجی رمضان اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی محمود حسین شائق الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، یہاںاصل مقابلہ پہلےسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چو ہدری محمد عظیم اور را جہ جا وید اخلاص کے درمیان ہے۔ چو ہدری عظیم کے ساتھ پی پی 8میں چو ہدری جا وید کو ثر اورپی پی 9میں چو ہدری ساجد محمود ہیں جبکہ تحریک انصاف کو کسی بغاوت کا سامنا بھی نہیں ہے، چو ہدری عظیم مضبوط امیدوار ہیں، مذہبی حلقوں میں بھی انکا اثرو رسوخ خا صا وسیع ہےجبکہ انتخا بی مہم کے شروع ہو تے ہی مختلف گرو پوں،بلدیاتی نمائندوں ، نما یا ں شخصیات اور دھڑوں کی تیزی سے پی ٹی آئی میں شمو لیت کے باعث وہ اور انکے حامی بہت زیادہ مطمئن اور خاصے پر جو ش ہیں ۔ دوسری طرف ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ہیں۔ ن لیگ نے سابق پا رلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص کے ساتھ حلقہ پی پی 8میں چو ہدری محمد ریاض اور حلقہ پی پی 9میں را جہ محمد حمید کو اتارا ہے ، یہ ایک بہترین ٹیم ہے ،تاہم یہاں سے ٹکٹ نہ ملنے پر را جہ علی اصغر نا راض ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف نے بڑی تیزی سے اپنی انتخابی مہم شروع کی مگر اب انکی پیش قدمی رک گئی ہے۔راجہ پرویز اشرف کو ن لیگ کے دھڑے تو ڑنے میں اہم کا میابیاں حاصل ہو ئی ہیں ۔

تازہ ترین