• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور،سیاسی صورتحال مزید سنسنی خیز،مولانا عبدا لصمد ہالیجوی کی آمد

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو/ بیورور پورٹ )جے یو آئی سندھ کے صدر مولانا عبدالصمد ہالیجوی جی ڈی اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے خیرپور پہنچ گئےخیرپور کی سیاسی صورتحال مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی ہو گئی خیرپو ر ضلع فتح کریں گے غوث علی شاہ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سندھ کے صدر مولانا عبدالصمد ہالیجوی جی ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کے لیے خیرپور پہنچ گئے ہیں جی ڈی اے کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کے لیے مولانا عبدالصمد ہالیجوی اپنے صاحبزادے عبید اللہ ہالیجوی کو بھی اپنے ہمراہ لائے ہیں جی ڈی اے کی انتخابی مہم شروع کر نے سے پہلے انہوں نے خیرپو ر میں کراچی روڈ پر قائم ہالیجوی مدرسے میں اپنی جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو این اے 208کے جی ڈی اے امیدوار سید غوث علی شاہ این اے 209 کے پیر صدر الدین شاہ راشدی این اے 210 کے پیر کاظم علی شاہ لکیاری پی ایس 26 کے لالا عبدالغفار شیخ پی ایس 27کے میر شاہنواز تالپور پی ایس 28 کے پیر معشو ق علی شاہ جیلانی پی ایس 29 کے ڈاکٹر محمد رفیق بھانبھن پی ایس 30 کے غلام رسول سہتو پی ایس 31 کے پیر محمد اسماعیل شاہ راشدی اور پی ایس 32 کےپیر محمد راشد شاہ کو ووٹ دینے کی ہدایات دیں مولانا عبدالصمد ہالیجوی نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی جی ڈی اے اتحاد میں شامل ہے جی ڈی اے کے ساتھ اتحاد کے باعث وہ جی ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت کرنے خیرپور آئے ہیں انہوں نے جے یو آئی کے رہنماؤں کو جی ڈی اے کے امیدواروں کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایات دیں ہیں جبکہ جے یو آئی کے جو امیدوار الیکشن میں کھڑے تھے ان کو جی ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کرایا ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے ووٹروں کے جن حلقوں میں ووٹ ہیں وہ اپنے ووٹ کھل کر جی ڈی اے کے امیدواروں کو دیں ۔

تازہ ترین