ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق ڈوگر نے کہا ہے ملتان میں کسی بھی ٹرانسپورٹر کی گاڑی نہیں پکڑی جارہی ، جن ٹرانسپورٹرز سے الیکشن کے دن ڈیوٹی لی جائے گی ان کو آدھی رقم ایڈوانس میں دے دی ہے تاکہ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو کوئی مسئلہ نہ رہے،ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے مقررہ تعداد میں گاڑیوں کی بکنگ کر لی گئی ہے اگر انتظامیہ کی طرف سے مزید گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی گئی تو ٹرانسپورٹرز سے مزید گاڑیاں بھی لی جا سکتی ہیں۔