• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے پہلے 90کلو وزن بڑھایا، اب25کلو کم کرنا پڑگیا

Latest News
ممبئی....... عامر خان نے پہلے نوے کلو تک وزن بڑھایا اب پچیس کلو گھٹانا پڑے گا،فلم دنگل میں نوجوان پہلوان نظر آنےکے لئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ورزش شروع کر دی ۔

عامر خان فلم ’دنگل‘میں بھارت کے پہلوان مہا ویر سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں ،وہ فلم میں دو لڑکیوں کے باپ بنے ہیں ،ادھیڑ عمر باپ کا کردار ادا کرنے کے لئے انہوں نے اپنا وزن نوے کلو تک بڑھایا تھا۔

اب فلم کےدوسرے حصے کے لئے نوجوان مہا ویر کا کردار ادا کرنے کےلئے انہیں اپنا وزن پچیس کلو کم کرنا ہے جس کےلئے انہوں نے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
تازہ ترین