• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلنڈر دھماکے میںمزید 2 افراد دم توڑ گئے، تعداد 5 ہوگئی

ملتان سلنڈر دھماکے میںمزید 2 افراد دم توڑ گئے، تعداد 5 ہوگئی

ملتان کےعلاقے گلشن مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی نشتراسپتال میں دم توڑ گئےجبکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں تین روز قبل گلشن مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں دھماکہ ہوا تھا، نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج 6زخمیوں میں سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت محمد بشیر کے نام سے ہوئی ،محمد بشیر کا جسم 80فیصد جھلس چکا تھا اور وہ متی تل روڈ کا رہائشی تھاجبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے زخمی کی شناخت محمد خلیل ولد اللہ وسایا کے نام سے ہوئی جو 92 فیصد جھلس گیا تھا ۔

ہوٹل دھماکے کے حوالے سے ایف آئی آر کا اندراج تاحال نہیں کیا جاسکاجبکہ اس سلسلے میں فرانزک ٹیم کی جانب سے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین