• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سے انکے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز کی طے شدہ ملاقات منسوخ کردی گئی جیل حکام نے وکلا کو کہا ہے کہ ملاقات کیلئے نئے وقت سے متعلق انہیں بعد میں آگاہ کیا جائیگا۔وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور جیل حکام نے جمعرات دن گیارہ بجے ملاقات کا وقت خود طے کیا تاہم جیل پہنچنے پر فون کر کے آگاہ کیا گیا کہ آج ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔
تازہ ترین