• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے بینرز اور پوسٹرز کیساتھ ملتان میں کیا ہوا؟

عمران کے بینرز اور پوسٹرز کیساتھ ملتان میں کیا ہوا؟

ملتان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہونے والے جلسہ کے لئے شہر میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی۔

ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں چیئرمین پی ٹی آئی آج جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں جلسہ گاہ کے چاروں اطراف ، شہر کی اہم شاہراؤں، گھنٹہ گھر، دولت گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں عمران خان کی قد آور تصاویر ، بنیرز اور پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رات گئے ان بینرز اور پوسٹرز پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیاہی پھینک دی گئی ہے۔

تازہ ترین