• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں پولنگ اسٹیشنز غیر محفوظ، سہولیات سے محروم

ہزاروں پولنگ اسٹیشنز غیرمحفوظ، سہولیات سے محروم

عام انتخابات 2018 میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنز غیرمحفوظ قرار جبکہ 4ہزار945 پرمطلوبہ سہولیات موجود نہیں۔

صوبوں نےالیکشن کمیشن کی باربارہدایات کےباوجوداحکامات ہوامیں اڑادئیے، الیکشن کمیشن نےپولنگ اسٹیشنزکی چاردیواری،پانی،بجلی سمیت دیگرسہولیات کی ہدایات کی تھی جس پر اب تک عملدر آمد نہ کیا ہو سکا۔

حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمروں کی تنصیب سے متعلق تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن کےذرائع کے مطابق چارہزار945 پولنگ اسٹیشنز پرمطلوبہ سہولیات موجود نہیں ہیں جبکہ بغیرچاردیواری سیکڑوں پولنگ اسٹیشنزحساس کیٹگری میں شامل ہیں۔

سندھ میں سب سےزیادہ پولنگ اسٹیشنزپرسہولیات نہ ہونےکاانکشاف کیا گیا ہے۔سندھ کے17ہزار747پولنگ اسٹیشنزمیں سے3688پولنگ اسٹیشنزپرسہولیات نہیں ہیں۔

بلوچستان کے4 ہزار420 میں سے576پولنگ اسٹیشنز پرسہولیات موجود نہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں 12ہزار634میں سے570پولنگ اسٹیشن سہولیات سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے107 پولنگ اسٹیشنز بھی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ، ان میں سے 4 پولنگ اسٹیشن وفاقی دارالحکومت میں بھی ہیں۔

تازہ ترین