• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز ،مریم،صفدر کی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی

نواز ،مریم،صفدر کی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو معاونت کیلئے کسی ذمہ دار افسر کو مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی آئندہ سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ (واضح رہے کہ موسم گرماکی تعطیلات ستمبرکے دوسرے ہفتے میں ختم ہونگی) ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے دلائل کے ساتھ نیب کو بھی سنا جائے گا ۔نواز شریف کی سزا معطلی اور دیگر دو ریفرنسز کسی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کی گئی ہے۔ عدالت نے مذکورہ دونوں درخواستیں کسی بھی دستیاب بنچ کے روبرو مقرر کرنے کا حکم سنایا ہے۔

تازہ ترین