• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، ہوٹل دھماکے کے مزید 2زخمی دم توڑگئے،تعداد 8 ہوگئی

ملتان (نمائندہ جنگ) گلشن مارکیٹ کے ہوٹل میں دھماکے کے مزید دو زخمی نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں دوران علاج چل بسے جس سے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 8ہوگئی ہے ، جمعہ کے روز مزمل ولد مختیارنے دم توڑاجو اس دھماکے میں 84فیصد تک جھلس گیا تھا جبکہ 90فیصد جھلسنے والا وسیم ولد حیات بھی دم توڑ گیا ، ایک زخمی شعیب اب بھی برن یونٹ میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے شعیب کا 81فیصد جسم جھلسا ہواہے۔
تازہ ترین