• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان کی دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل


پاکستانی نوجوان کے دلچسپ ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہے۔

معروف کینیڈین گلوکار ڈریک کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا نیا گانا ’مائی فیلنگز‘ کافی مشہور ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ڈریک کے گانے پر دنیا بھر کے لوگوں کو ڈانس چیلنج دیا گیا تو ایک کے بعد یک ویڈیو شیئر ہونے لگیں ۔ پوری دنیا سےا س گانے پر بنائی گئی ڈانس ویڈیوز سامنے آنے لگیں۔


پٹھانی لباس پہنے ایک پاکستانی نوجوان نے بھی اس گانے پر ڈانس کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔

ڈریک کے گانے پر پرفورم ہونے والے ڈانس کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو ہے۔

تازہ ترین