• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 اپنے نام کر لی جبکہ پاک فضائیہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ پاک بحریہ کے زیر انتظام 16 جولائی سے 21 جولائی تک ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت پی این ایس کارساز کے باسکٹ بال کورٹ میں کھیلی گئی۔

چھ روزہ مقابلوں کے دوران پاک آرمی ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے دلچسپ کھیل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

اگرچہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پاک آرمی کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے قابل اور ماہر امپائرز اور حکام نے ان مقابلوں کی نگرانی کی۔

تازہ ترین