• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 220پر پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی زیادہ ٹیکس دینے والے امیدوار

کنری (محبوب عالم خان/نامہ نگار ) 25جولا ئی کے انتخابات میں ضلع عمرکو ٹ کی وا حد قومی اسمبلی کی نشت این اے 220پر ن لیگ ، پیپلز پارٹی،تحریک انصاف، متحدہ مجلس عمل، سندھ یو نا ئٹیڈ پارٹی سمیت دو آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،جن میں پی ٹی آئی کے سینئر وا ئس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر نے والے امیدوار ہیں۔ 30جون 2017 تک الیکشن کمیشن آف پا کستان میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی اہلیہ، صا حبزادے، صاحبزادی سمیت اپنے کل اثا ثوں کی مالیت 28کروڑ36لاکھ67ہزار67روپے ظاہر کی ہے جس میں مجموعی آمدن 2کروڑ13لاکھ 42 ہزار7 سو19روپے ظا ہر کی ہے جس کا انہوں نے مجموعی طور پر 40لاکھ70ہزار5سو2روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ پی پی کے امیدوار نواب محمد یو سف تالپور نے بھی مذکورہ بالا تاریخ تک اپنی دو بیگمات اور دو صاحبزادیوں سمیت اپنے کل اثاثوں کی مالیت تقریباً 30کروڑ80لاکھ 6ہزار1سو95روپے ظاہر کی ہے اور مجموعی آمدن3 کروڑ82لاکھ 95ہزار 1سو73روپے ظاہر کی ہے جس کا 7لاکھ16ہزار8 سو 28روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں اور صوبائی نشت پی ایس 52پر جی ڈی اے کے امیدوار ر ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے بیان حلفی میں30جون 2017 تک اپنی دو بیگمات اور تین صاحبزادوں سمیت اپنے کل اثاثوں کی مالیت 6کروڑ37لاکھ 33ہزار6سو 86روپے ظاہر کی ہے جس میں انہوں نے مجموعی آمدن 68لاکھ 23ہزار 4سو17روپے ظاہر کی ہے جس کا 7لاکھ4 ہزار6سو 30روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔آزاد امیدوار غلام اکبر درس نے بیان حلفی میں اپنی اہلیہ ، صاحبزادی اور صاحبزادے سمیت اپنے کل اثاثوں کی کل مالیت 2کروڑ80لاکھ26ہزار روپے ظاہر کی ہے جس میں مجموعی آمدن 44لاکھ96ہزار2سو روپے ظاہر کی ہے اور مجموعی طور پر 22ہزار3سو11روپے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ ن لیگ کی امید وار نیلم کماری والجی نے اپنے شوہر اور دو صاحبزادیوں سمیت اپنی اثاثوں کی مالیت 27لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔انہوں نے اپنی کو ئی آمدنی ظاہر نہیں کی ہے اور اپنے بیان حلفی میں خود کو ٹیکس سے مستثنیٰ تحریر کیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی امیدوار عشرت ناز نے اپنے شوہر سمیت اپنی ملکیت میں 4لاکھ روپے کے طلا ئی زیورات ظا ہر کئے ہیں۔

تازہ ترین