• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز،مریم اور صفدر سے وکلاء کی جیل میں ملاقات، قانونی مشاورت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔جیونیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نواز شریف پر عزم اور مضبوط ہیں، وہ سمجھتے ہیں جو سہولتیں ملنا چاہیے تھیں نہیں ملیں،مریم اور صفدر جیل میں اضافی سہولتیں نہیں لینا چاہتے۔
تازہ ترین