• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کابل (جنگ نیوز) افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم اپنی جلاوطنی ختم کرتے ہوئے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد وہ گزشتہ برس ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ اتوار کے روز وطن واپسی کے بعد اپنی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے۔ کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ دوستم کا سرکاری سطح پر استقبال کیا جائے گا تاہم عدالتی حکام ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین