• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

دیشا پٹانی فلم ’’بھارت ‘‘ کی عکسبندی کیلئے تربیت کے دوران زخمی


معروف اداکارہ دیشا پٹانی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ سے قبل ہی تربیت کے دوران زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں۔

فلم ’باغی‘ ٹو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ دیشا پٹانی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خود کو کردار میں ڈھالنے کے لئے شوٹنگ سے قبل ہی تربیت لینا شروع کر دیتی ہیں تاکہ کردار کو بخوبی نبھایا جا سکے جب کہ اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے شوٹنگ سے قبل ٹریننگ شروع کردی ہے تاہم اس دوران خود کو زخمی کر بیٹھیں۔

دیشا پٹانی فلم ’’بھارت ‘‘ کی عکسبندی کیلئے تربیت کے دوران زخمی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا فلم ’بھارت‘ کیلئے خاصی سنجیدہ ہیں جس کے لئے وہ دن رات بھرپور تربیت حاصل کررہی ہیں اور اسی تربیت کے دوران وہ گٹھنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بْری طرح زخمی ہو چکی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ کو ڈاکٹروں کی جانب سے سخت جسمانی مشق سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ زخم جلد ٹھیک ہوسکیں اور دیشا ایک ہفتے بعد شروع ہونے والی فلم کی شوٹنگ میں سلمان خان کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔

واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ سلمان خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ سب سے بڑے بجٹ سے تیار ہونے والی فلم2018میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین