کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی ، پاک فضائیہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ اختتامی تقریب کراچی میں ہوئی۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس مہمان خصوصی تھے۔
بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاست دان راگھو چڈھا نے بالآخر اپنے گھر ننھے مہمان کا استقبال کیا ہے۔
نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات ہوئے اور پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شالنی دو بچیوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر آکاش رکشہ ڈرائیور ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاون میں 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاگیا۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کیلیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے ناقابل قبول ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختون خوا نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع مل گیا ہے۔
گلبرگ پولیس نے کارروائی کر کے 80 کلو گوشت برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستانی انٹرٹنمنٹ انڈسٹری سے وابستی معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے پوش علاقہ چھوڑ کر شہر کے عام علاقے میں رہنے کی وجہ بتا دی۔