• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کے حلقے میں انتخاب ملتوی، پیپلزپارٹی، شیخ رشید کا اعتراض

حنیف عباسی کے حلقے میں انتخاب ملتوی، پیپلزپارٹی، شیخ رشید کا اعتراض

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں )الیکشن کمیشن نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کا انتخاب ملتوی کردیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 60 کاانتخاب ملتوی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اورشیخ رشید نے انتخاب ملتوی کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اکرام اللہ گنڈا پور کے حلقےمیں بھی انتخاب موخر کر دیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نیا انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیاجائیگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 60 راولپنڈی کاانتخاب مسلم لیگ(ن) کے حنیف عباسی کی نااہلی کی وجہ سے ملتوی کیاگیا، حنیف عباسی کی نااہلی کے فیصلے پر میڈیا اور.............تھے ورسب کے لئے الیکشن لڑنے کے برابر مواقع پر تنقید ہورہی تھی۔ اکرام اللہ گنڈا پور کے حلقےمیں بھی انتخاب موخر، نیا انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیاجائیگا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع مہیا کرنے کےلئے اس حلقے میں عام انتخابات کے بعد الیکشن ہوگا اور نیا انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں مسلم لیگی عہد ید اروں نے سینیٹر چوہدری تنویر کی قیادت میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ این اے 60 راولپنڈی میں انتخاب ملتوی کیا جائے تاکہ سب امیدواروںکو انتخاب کا لیول پلئینگ فیلڈ مہیا ہوسکے۔امیدواروں کے انتقال، نااہلی کےسبب انتخا با ت ملتوی ہونے والے حلقوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے، این اے 60 راولپنڈی سے حنیف عباسی نااہل ہوئے جبکہ اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈہ پور کے جاں بحق ہونے سے حلقہ پی کے 99 میں انتخاب ملتوی ہوا، فیصل آبادسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 کے آزاد امیدوار محمد احمد مغل نے خودکشی کرلی تھی۔ میانوالی سے صوبائی اسمبلی کے امیدواراحمد خان کے انتقال کی وجہ سے بھی اس حلقے پی پی 87 میں الیکشن ملتوی کیاگیا اوربلوچستان مستونگ کے حلقہ پی پی 35 کے امیدوار سراج رئیسانی خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے اس حلقے کا انتخاب بھی ملتوی کیاگیا۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے بعد مذکورہ حلقوں میں انتخاب کرانے کا نیا شیڈول جاری کرے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے60 کے الیکشن کو ملتوی کرنے کے اقدام کو بلاجواز اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور این اے 60 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مختار عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو اختیا را ت سے تجاوز قرار دیا۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 کے منافی ہے، امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گی۔ادھرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے این اے 60راولپنڈی میں الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ 60کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا، الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو (آج)پیر کو ہائی کورٹ آکر بتائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے این اے 60میں الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہے۔ 

تازہ ترین