• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ووٹ کو عزت دو،تعظیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تذلیل کرو‘‘مریم نواز کا سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں مقید پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر دوسرا بیان جاری کیا ہے۔مریم نواز کے ٹوئٹراکاونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں اتوار کو ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔ تعظیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تذلیل کرو۔’’ووٹ کو عزت دو‘‘’’ووٹ کو،عزت دو‘‘۔ ن لیگ کے ذرائع سے جب اس ضمن میں رابطہ کیاگیا تو معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کا ٹویٹر اکاونٹ ان کا قریبی عزیز چلا رہا ہے جسے جیل سے قبل مریم نواز نے ٹویٹر چلانے کااختیار دیا تھا۔

تازہ ترین