• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کیخلاف فیصلے سے تمام چیزیں عیاں ہو گئیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حنیف عباسی کے خلاف فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے مسلم لیگ (ن)کے ووٹرزکو توڑا نہیں جاسکتا۔ مریم اورنگزیب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف فیصلے سے تمام چیزیں عیاں ہو گئی ہیں لیکن اس قسم کے فیصلوں سے مسلم لیگ ن کے ووٹرز کو توڑا نہیں جا سکتا، رات کی تاریکی میں سنایا گیا فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے، فیصلہ 7سال مؤخر کر کے ہفتہ کو سنایا گیا ،یہ فیصلہ الیکشن کے بعد بھی سنایا جا سکتا تھا۔
تازہ ترین