این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیےجانےکےخلاف شیخ رشید کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن اس وقت جاری کیا گیا جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے انتخابات مؤخر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جسے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا اور اب اس سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادی ہے۔
درخواست میں شیخ رشید نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایک امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور شیخ رشید مدمقابل تھے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹے ہائیکورٹ میں بیٹھنے کے بعد سپریم کورٹ آیا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 5گھنٹے انتظار کرنے کے باجود رجسٹرار ہائیکورٹ نے درخواست پرنمبر نہیں لگایا۔
شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ہائیکورٹ نےدرخواست پرنمبر نہیں لگایا اسی لیے اب چیف جسٹس پاکستان کو درخواست کرنےسپریم کورٹ آیا ہوں۔