• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا کوئی بھی کام شریفوں والا نہیں ،پرویز الٰہی

نوازشریف کا کوئی بھی کام شریفوں والا نہیں ،پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کا صرف نام شریف ہے ،انہوں نے اب تک کوئی بھی کام شریفوں والا نہیں کیا ہے۔

این اے 69 گجرات میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ جلسے سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کریں ، کسی ایسےشخص کو ووٹ نہ دیں جو آپ اور آپ کےبچوں کا مستقبل تباہ کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جیل سےبھی بیان دے رہے ہیں اور قومی اداروں پر بات کررہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ ق لیگ کے دوران میں انڈسٹریاں لگیں جس سے لوگوں کو روزگار ملا، ن لیگ نے ایک انڈسٹری نہیں لگائی۔

ان کا کہناتھاکہ وقت کی کمی کےباعث انتخابی مہم ٹھیک نہیں چل سکی، ن لیگ جعلی پولیس مقابلوں کی بانی ہے۔

تازہ ترین