کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی جی ایف سیریز سیشن 9 فٹبال چیمپئن شپ انڈر 13 کے فائنل میں فٹبال کلب کراچی نے کراچی یونائیٹڈ کو 4-0سے ہرا دیا۔ طارق نے ایک اور عامر نے 3گول اسکور کئے ۔اس موقع پر تقریب میں ایف سی کے کوچ شیراز رحمانی ڈی ایچ کے اعلیٰ حکام و دیگر نے بھی شرکت کی۔